اسپین میں طیارے  کے حادثے میں چار افراد ہلاک

اسپین کے شہر سے ویا پر تجرباتی پرواز کرنے والا طیارہ ایئربس A400M تباہ ہونے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فوجی طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ٹیک آف کے چند لمحے بعد اس وقت ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جب پائلٹ ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کررہا تھا

269005
اسپین میں طیارے  کے حادثے میں چار افراد ہلاک

اسپین کے شہر سے ویا پر تجرباتی پرواز کرنے والا طیارہ ایئربس A400M تباہ ہونے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فوجی طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ٹیک آف کے چند لمحے بعد اس وقت ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جب پائلٹ ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کررہا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ حادثہ سان پابلو ایئرپورٹ سے شمال کی جانب تقریباً ایک میل دور پیش آیا، حادثے سے قبل طیارے نے سسٹم میں خرابی کا سگنل دیا تھا۔
دوسری جانب اسپینش وزیراعظم ماریانو راجوئے نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے تیار ہے۔
ایئربس A400M بڑے پیمانے پر سامان کی نقل و حمل کیلئے استعمال ہونے والے طیارہ ہے تاہم یہ ماڈل اب تک اسپینش فوج کے زیر استعمال میں ہے۔ ایئربس کمپنی سے یہ طیارے خریدنے کیلئے 8 ممالک نے معاہدے کررکھے ہیں جن میں سے 27 اسپین خریدے گا، کمپنی کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے کا آرڈر ترکی نے دے رکھا تھا اور ترکی کو دس طیارے بہم پہنچائے جانے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں