پولینڈ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

صدارتی انتخابات میں صدر برونسلاو کوموروفسکی سمیت دس امدوار حصہ لے رہے ہیں۔ کروائے جانے والے حالیہ سروئے میں رائے دہندگان کا 40 فیصد حصہ برسر اقتدار دائیں بازو کی جماعت محب وطن پلیٹ فارم کی حمایت یافتہ اور آزاد امیدوار برونسلاو کوموروفسکی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں

269151
پولینڈ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

پولینڈ میں عوام صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔
صدارتی انتخابات میں صدر برونسلاو کوموروفسکی سمیت دس امدوار حصہ لے رہے ہیں۔
کروائے جانے والے حالیہ سروئے میں رائے دہندگان کا 40 فیصد حصہ برسر اقتدار دائیں بازو کی جماعت محب وطن پلیٹ فارم کی حمایت یافتہ اور آزاد امیدوار برونسلاو کوموروفسکی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔
تاہم انہیں ممکنہ طور پر الیکشن کے دوسرے مرحلے کا سامنا کرنا ہو گا۔ ان انتخابات میں ان کے علاوہ بھی دس امیدوار میدان میں ہیں۔ پولینڈ کے دستور کے مطابق کسی بھی صدارتی امیدوار کے لیے کامیابی کی خاطر پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے ورنہ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان دوسرے مرحلے میں مقابلہ ہوتا ہے۔
صدارتی انتخابات پولینڈ میں آئندہ موسمِ خزاں میں ہونے والے عام انتکابات کے لیے ایک امتحان کی حیثیت رکھتے ہیں۔
برونسلاو کوموروفسکی ، سابق صدر لیخ کزانسکی کے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو جانے کے بعد سن 2010 میں صدر منتخب ہوئے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں