کونگو:اقوام متحدہ کی امن فورس پر حملہ دو فوجی ہلاک متعدد زخمی

جمہوریہ کونگو میں متعین اقوام متحدہ کی امن فورس پر حملہ کیا گیا جس کے نیتجے میں دو فوجی ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے جبکہ چار فوجی لاپتہ ہیں

263457
کونگو:اقوام متحدہ کی امن فورس پر حملہ دو فوجی ہلاک متعدد زخمی

جمہوریہ کونگو میں متعین اقوام متحدہ کی امن فورس پر حملہ کیا گیا جس کے نیتجے میں دو فوجی ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے جبکہ چار فوجی لاپتہ ہیں۔
بیان کے مطابق ، ملک کے مشرقی علاقے بینی میں پیش آنے والے اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق تنزانیہ سے ہے ۔
علاقے میں امن فورس کو کونگو کی فوج بھی مدد فراہم کر ہی ہے جو کہ یوگنڈا کے ایک باغی گروپ کے ساتھ نبرد آزما ہے ۔
گزشتہ ہفتے بھی علاقے میں رونما ہونے والی ا یک جھڑپ میں سولہ باغی ہلاک کر دیئے گئے تھے۔
سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتےہوئے علاقے میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں