فرانس:مسلم طلبہ کی معلومات جمع کرنے پر میئر کو تفتیش کا سامنا

فرانس کے شہر بیزئرز میں مسلم طلبہ کے اعداد و شمار کا ریکارڈ رکھنے کی پاداش میں شہر کے میئر کے خلاف تفتیش شروع کی جائے گی

263489
فرانس:مسلم طلبہ کی معلومات جمع کرنے پر میئر کو تفتیش کا سامنا

فرانس کے شہر بیزئرز میں مسلم طلبہ کے اعداد و شمار کا ریکارڈ رکھنے کی پاداش میں شہر کے میئر کے خلاف تفتیش شروع کی جائے گی ۔
اس بات کا اعلان شہر کے اٹارنی نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران کیا ۔
شہر کے بیشتر اسکولوں کا 64 فیصد مسلم طلبہ پر مشتمل ہے جن کے مذہبی عقائد کے بارے میں غیر ضروری معلومات اکٹھی کرنے کے الزام میں میئر رابرٹ مینارڈ کےخلاف تفتیش شروع کی گئی ہے۔
سوشلسٹ پارٹی کی رکن کارین برگر نے بھی کہا ہے کہ یہ حرکت جمہوری اقدار کے منافی ہے۔
فرانس کے قانون کے مطابق ،کسی بھی شخص کے مذہبی عقائد کے بارے میں معلومات جمع کرنا خلاف قانون ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں