برطانیہ کے عام انتخابات اور سیاسی جماعتوں کے وعدے

برطانیہ عظمی میں کل ہونے والے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہموں میں اضافہ کر دیا ہے

263385
برطانیہ کے عام انتخابات اور سیاسی جماعتوں کے وعدے

برطانیہ عظمی میں کل ہونے والے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہموں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ان انتخابات میں رائے دہندگان کی توجہ معاشی اصلاحات پر مرکوز ہے ۔
کنزرویٹیو پارٹی کے لیڈر اور وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے دیگر سیاسی جماعتوں کے رائے دہندگان کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ وہ کنزرویٹیو پارٹی کو ووٹ دیں کیونکہ یہ ہم سب کے حق میں بہتر ہوگا۔
لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے لیڈر نیک کلیگ نے عوام سے کہا کہ وہ ملازمت پیشہ افراد کی تمام پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتےہوئے اجرتوں میں کٹوتی اورٹیکس میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے۔
دریں اثنا لیبر پارٹی کے لیِڈر ایڈ میلی بینڈ نے کہا کہ اگر وہ وزیر اعظم بن گئے تو وہ اپنی رہائش گاہ ایک عوامی علاقے میں منتقل کریں گے اس طرح سے انہیں عوام کے مسائل کو قریب سے جاننے کا موقع ملے گا۔
علاوہ ازیں ،نقل مکانی، شعبہ صحت اور تعلیم بھی سیاسی جماعتوں کے منشور کا اہم حصہ ہیں۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں