خفیہ ایجنسیوں کے درمیان تعاون میں مضائقہ نہیں: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے ملکی خفیہ ادارے بی این ڈی کے امریکی جاسوس ادارے ’این ایس اے کے ساتھ تعاون کا دفاع کیا ہے

262372
خفیہ ایجنسیوں کے درمیان تعاون میں مضائقہ نہیں: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے ملکی خفیہ ادارے بی این ڈی کے امریکی جاسوس ادارے ’این ایس اے کے ساتھ تعاون کا دفاع کیا ہے۔
انہوں نے ملکی اور امریکی خفیہ ایجنسی کے خلاف جاری تحقیقات میں تعاون فراہم کرنے کا بھی کہا ہے۔
حال ہی میں یہ اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا کہ جرمن خفیہ ادارہ ’بی این ڈی‘ طویل عرصے تک جاسوسی میں قومی سلامتی کے امریکی ادارے’این ایس اے‘ کا ساتھ دیتا رہا ہے اور اس دوران فرانس اور یورپی کمیشن کی خفیہ نگرانی بھی کی گئی ہے۔
جرمن چانسلر نے دارالحکومت برلن میں کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے جرمن خفیہ ادارے کا این ایس اے کے ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے کیونکہ بین الاقوامی دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے دیگر خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں