متحدہ امریکہ کے شہر بالٹی مور سے کرفیو اٹھا لیا گیا

متحدہ امریکہ کے شہر بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان فریڈی گرے کے حراست کے دوران ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے ہنگاموں کی وجہ سے لگائے جانے والے کرفیو کو اٹھا لیا گیا ہے۔ گرے کی جنازے کی تقریب کے بعد شہر بھر میں شروع ہونے والے ہنگاموں کے بعد پورے شہر میں منگل کے روز سے رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک کا کرفیو لگادیا گیا تھا

260771
متحدہ امریکہ کے شہر بالٹی مور سے کرفیو اٹھا لیا گیا

بالٹی مور میں کر نافذ کرفیو کو اٹھا لیا گیا ہے۔
متحدہ امریکہ کے شہر بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان فریڈی گرے کے حراست کے دوران ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے ہنگاموں کی وجہ سے لگائے جانے والے کرفیو کو اٹھا لیا گیا ہے۔
فریڈی گرے کی گزشتہ سوموار کو ہونے والی جنازے کی تقریب کے بعد شہر بھر میں شروع ہونے والے ہنگاموں کے بعد پورے شہر میں منگل کے روز سے رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک کا کرفیو لگادیا گیا تھا
پولیس نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر کم از کم ایک درجن افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ان افراد کو شہر میں گزشتہ ایک ہفتے سے نافذ رات کے کرفیو کی خلاف ورزی پر ہفتے کی شب حراست میں لیا گیا۔
گرفتاری سے قبل پولیس اہلکاروں اور حراست میں لیے جانے والے افراد کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
سیاہ فام امریکی نوجوان کی ہلاکت کے بعد سے شہر میں احتجاجی مظاہرے جاری تھے جو پیر کو نوجوان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد پرتشدد رنگ اختیار کرگئے تھے جس کی وجہ سے پورے شہر میں کرفیو لگادیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں