انڈونیشیا اور چلی میں آتش فشاں پہاڑفعال

انڈونیشیا کے سینا بنگ آتش فشاں پہاڑ میں دھماکے سے کارو شہر میں پانچ مکانات جل کر راکھ ہو گئے ہیں ۔

254975
انڈونیشیا اور چلی میں آتش فشاں پہاڑفعال


انڈونیشیا کے سینا بنگ آتش فشاں پہاڑ میں دھماکے سے کارو شہر میں پانچ مکانات جل کر راکھ ہو گئے ہیں ۔
دھماکے کے بعد راکھ کے بادلوں نے ٹیگا پنجور شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد دو دیہاتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے ۔
دوسری طرف چلی میں پھٹنے والے کالبوکو آتش فشاں پہاڑ سے 210 کیوبک میٹر راکھ نکلنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ آتش فشاں پہاڑ دارالحکومت سانٹییاگو سے ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس کے 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع رہائشی آبادیوں کو خالی کروا لیا گیا ہے ۔این سنادہ قصبے کے 1500 مکینوں کو دوسرے علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
40 سال بعد حرکت میں آنے والا یہ پہاڑ مسلسل راکھ اگل رہا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں