بالٹی مور میں احتجاج، شہر بھر میں کرفیو

امریکا کے شہر بالٹی مور میں پولیس حراست کے دوران سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر شدید ہنگامہ آرائی کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ فریڈی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور مشتعل افراد نے پولیس کی متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا

254095
بالٹی مور میں احتجاج، شہر بھر میں کرفیو

امریکا کے شہر بالٹی مور میں پولیس حراست کے دوران سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر شدید ہنگامہ آرائی کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں پولیس نے 25 سالہ فریڈی گرے کوایک ہفتہ قبل حراست میں لیا تھا،حراست میں ہی اس کا انتقال ہوگیا۔ فریڈی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور مشتعل افراد نے پولیس کی متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا، جھڑپوں کے دوران 15 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ شہر کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ریاست میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے.
بالٹیمور کی میئر سٹفنی رالنگ بلیک نے ان شدید ہنگاموں کے بعد بالٹیمور کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک دن قرار دیا۔ انہوں نے ایک ہفتے کے لیے شہر میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ جبکہ میری لینڈ کے گورنر نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا اور نیشنل گارڈ متحرک کر دیا۔
فریڈی گرے کی تدفین کے موقع پر میری لینڈ کے شہر، بالٹی مور میں پرتشدد احتجاج پھوٹ پڑے، جس کے دوران کم از کم سات پولیس افسران شدید زخمی ہوئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں