سربرینتسا میں نسل کشی سے انحراف پاپائے روم کو زیب نہِیں دیتا: ان

سربرینتسا کی خواتین کی ایک انجمن کی صدر خدیجہ مہمد اوویچ نے پاپائے روم کے سربرینتسا کی نسل کشی سے انکار پر مبنی بیان کو خلاف توقع قرار نہ دیتے ہوئے کہا کہ پاپائے روم کو شائد علم نہیں کہ اس حوالے سے ایک عدالتی فیصلہ موجود ہے جس کا احترام کرنا اُن پر بھی واجب ہے

244250
سربرینتسا میں نسل کشی سے انحراف پاپائے روم کو زیب نہِیں دیتا: ان

سربرینتسا میں ہونے والی نسل کشی کے دوران اپنے پیاروں کو کھونے والے غم گزاروں نے پاپائے روم فرانسیس کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ۔
سربرینتسا کی خواتین کی ایک انجمن کی صدر خدیجہ مہمد اوویچ نے پاپائے روم کے سربرینتسا کی نسل کشی سے انکار پر مبنی بیان کو خلاف توقع قرار نہ دیتے ہوئے کہا کہ پاپائے روم کو شائد علم نہیں کہ اس حوالے سے ایک عدالتی فیصلہ موجود ہے جس کا احترام کرنا اُن پر بھی واجب ہے ۔
بوسنیا کی جنگ کے دوران اپنے شوہر اور بیٹے سے محروم فضیلہ آفنیدچ نامی ایک دکھیاری خاتون نے کہا کہ اس جنگ کو مسلمانوں کی نسل کشی قرار دینے سمیت صاحب فراست و مدبران علم کو اس کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں