بیحرہ روم حادثے میں اٹلی اور مالٹا کے وزرائے اعظم کی ندامت

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا ، دونوں رہنماؤں نے اتوار کے روز پیش آنے والے حادثے جس میں آٹھ سو افراد ہلاک ہوگئے تھے کے بارے میں سوالات کے جواب دیے

244361
بیحرہ روم حادثے میں اٹلی اور مالٹا کے وزرائے اعظم کی ندامت

اٹلی کے وزیر اعظم ماتیو رینزی نے اٹلی کا دورہ کرنے والے مالٹا کے وزیراعظم جوزف مُسکات سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا ، دونوں رہنماؤں نے اتوار کے روز پیش آنے والے حادثے جس میں آٹھ سو افراد ہلاک ہوگئے تھے کے بارے میں سوالات کے جواب دیے۔
اٹلی کے وزیر اعظم رینزی سے اسے ایک المناک حادثہ قرار دیتے ہوئے ۔ اس سے بیس سال قبل سرابرینتسا میں ہم نے اپنی آنکھیں بند کرلی تھیں لیکن اب ہمیں اپنی آنکھیں بند نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے اپنے یورپی ہم منصبوں کو بھی متنبہ کیاہے۔
مہمان وزیراعظم مُسکات نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس المناک حادثے نے ہمیں اپنی سوچ اور رویے میں تبدیلی پیدا کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یورپ نے مشترکہ طور پر اس سلے میں قدم نہ اٹھایا تو پھر تاریخ کبھی انیں معاف نہیں کرے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں