نائجیریا:طالبات کےاغواکا ایک سال

نائیجیریا میں بوکو حرام تنظیم کی طرف سے اغوا کی جانے والی 219 طالبات کی بازیابی کےلیے ایک پیدل مارچ کا اہتمام کیا گیا

235320
نائجیریا:طالبات کےاغواکا ایک سال

نائیجیریا میں بوکو حرام تنظیم کی طرف سے اغوا کی جانے والی 219 طالبات کی بازیابی کےلیے ایک پیدل مارچ کا اہتمام کیا گیا ۔
منہ پر سرخ رنگ کی پٹیاں باندھے مظاہرین نے ان طالبات کے اغوا کو ایک سال کا عرصہ گزر جانے کی یاد میں دارالحکومت ابوجا میں پیدل مارچ کیا ۔
مظاہرین نے نو منتخب صدر محمد بخاری سے اپیل کی ہے کہ وہ ان طالبا ت کی زندہ سلامت واپسی کےلیے سیاسی کوششیں تیز کریں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بوکو حرام نے چیبوک نامی شہر سے 300 کے قریب طالبات اغوا کرلی تھیں جن میں سے بعض، موقع پاتے ہوئے ان دہشت گردوں کے چنگل سے فرار ہو گئی تھیں۔
اس اثنا میں یونیسیف نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بوکو حرام کے مظالم سے ڈیڑھ ملین افراد بے گھر ہو گئے ہیں جن کی نصف تعداد بچوں پر مشتمل ہے ۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ ان لاوارث بچوں میں سے اکثر کو جسم پر بم باندھ کر دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں