بیان دے کر پھنس گئے: پاپائے روم تنقید کی زد میں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن دویاریک نے ان واقعات کو افسوس ناک قرار دیتےہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل ایک صدی قبل پیش آنے والے ان واقعات کا بخوبی احساس ہے

235235
بیان دے کر پھنس گئے: پاپائے روم تنقید کی زد میں

پاپائے روم فرانسیس کے سن 1915 کے واقعات کو نسل کشی قرار دینے پر مبنی بیان پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن دویاریک نے ان واقعات کو افسوس ناک قرار دیتےہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل ایک صدی قبل پیش آنے والے ان واقعات کا بخوبی احساس ہے ۔
دویاریک نے بان کی مون کے حوالے سے بتایا کہ ان واقعات کے حقائق سے پردہ اٹھانے کےلیے تعاون کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی صورت حال پیدا نہ ہونے پائے۔
یورپی یونین امور کے ذمہ دار ساندرو گوزی نے بھی کہا کہ ان واقعات کی تحقیق تاریخ دانوں کا کام ہے ۔
یاد رہے کہ پاپائے روم نے ویٹیکن سٹی میں منعقدہ ایک مذہبی تقریب کے دوران سن 1915 کے واقعات کو نسل کشی قرار ر دیا تھا جس پت حکومت ترکی نے شدید رد عمل ظاہر کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں