یمن میں دو ہفتوں کے دوران سینکڑوں ہلاکتیں رونما ہوئیں: اقوام متح

حقوق انسانی سے وابستہ امور کی ذمہ دار ویلری آموس نے بتایا ہے کہ پر تشدد علاقوں میں محصور شہریوں کی صورت حال تشویش ناک ہے جنہیں مزید نقصان سے بچانے کےلیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

223622
یمن میں دو ہفتوں کے دوران سینکڑوں ہلاکتیں رونما ہوئیں: اقوام متح

اقوام متحدہ کے مطابق ، یمن میں دو ہفتے کے دوران 519 افراد ہلاک اور 700 زخمی ہوئے ۔
حقوق انسانی سے وابستہ امور کی ذمہ دار ویلری آموس نے بتایا ہے کہ پر تشدد علاقوں میں محصور شہریوں کی صورت حال تشویش ناک ہے جنہیں مزید نقصان سے بچانے کےلیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
آموس نے طرفین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسپتالوں ، اسکولوں ، پناہ گزین کیمپوں اور شہری آبادیوں کو حملوں کا نشانہ بنانے سے گریز کریں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا ادارہ یمنی ہلال احمر کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور امداد پہنچا رہا ہے۔
سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی طرفین سے اپیل کی ہے کہ وہ معصوم شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں