اوزبکستان: کریموف کے تیسری بار صدر بننے کے امکانات روشن ہو گئے

اوزبکستان کے آئین کے مطابق کوئی امیدوار دو بار سے زیادہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا لیکن اسلام کریموف انتخابات سے پہلے آئین میں ترمیم کر چکے ہیں

289059
اوزبکستان: کریموف کے تیسری بار صدر بننے کے امکانات روشن ہو گئے

پچیس سال سے اقتدار پر قابض ازبکستان کے صدر اسلام کریموف ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں کامیابی کے قریب ہیں۔
اسلام کریموف ازبکستان کی سوویت یونین سے 25 سال قبل علیحدگی کے وقت سے اقتدار پر براجمان ہیں۔
صدر کریموف کو ایسے مخالف امیدواروں سے مقابلہ تھا جن کی جماعتیں بھی ان کی حمایت کر رہی ہیں۔
کسی آزاد امیدوار کو صدر کریموف کے خلاف الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہے۔
ازبکستان میں حزب مخالف کے رہنما یا تو جیل میں ہیں یا پھر ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔ اطلا ع کے مطابق رائے دہندگان کی 91 فیصد تعداد نے ووٹ ڈالے ۔
ازبکستان کے آئین کے مطابق کوئی امیدوار دو بار سے زیادہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا لیکن اسلام کریموف انتخابات سے پہلے آئین میں ترمیم کر چکے ہیں۔
یورپی تنظیم او ایس سی کے مبصرین کے مطابق ملک میں انتخابات میں دھاندلی ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں