ڈنمارک اور جرمنی میں پیگیڈا حامی و مخالف مظاہرے

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن اور جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اسلام دشمن تنظیم پیگیڈا کے حامیوں اور مخالفین نے مارچ کی

289188
ڈنمارک اور جرمنی میں پیگیڈا حامی و مخالف مظاہرے

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن اور جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اسلام دشمن تنظیم پیگیڈا کے حامیوں اور مخالفین نے مارچ کی۔

خود کو " مہاجرین اور مسلمان دوست " کے طور پر متعارف کروانے والا تقریباً 300 افراد کا گروپ ، پیگیڈا کے مظاہرے سے ایک گھنٹہ قبل مہاجرین کے اکثریتی علاقے نوریبرو کے سینکٹ ہینز اسکوائر میں جمع ہوا۔
گروپ نے نسلیت پرستی کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے قریب سے گزرتی ہوئی گاڑیوں نے بھی ہارن بجا کر ان کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے "ہم اپنی سڑکوں پر نسلیت پرست نہیں چاہتے" کے نعرے لگائے۔
اسی وقت 50 افراد پر مشتمل پیگیڈا کے حامی گروپ نے ایکسل اسکوائر میں جمع ہوئے ، مظاہرین نے اسلام مخالف نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے تاہم ان کے اطراف سے گزرنے والے شہریوں نے نسلیت مخالف نعرے لگائے۔
دوسری طرف جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں تقریباً 40 افراد کا گروپ رومر اسکوائر میں جمع ہوا اور اسلام اور مہاجرین مخالف نعرے لگائے۔
اسی اسکوائر میں پیگیڈا مخالف مظاہرہ کیا گیا جس میں زیادہ کثرت سے شرکت کی گئی۔
سرد موسم کے باوجود جمع ہونے والے تقریباً 450 افراد کی اکثریت کا نوجوانوں پر مشتمل ہونا مرکز توجہ بنا۔
مظاہرے کے ساتھ بعض سیاسی پارٹیوں نے بھی تعاون کیا اور "پیگیڈا مردہ باد " اور "نازی نکل جائیں" کے نعرے لگائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں