امریکی کی سعودی عرب کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جیف راتھکے نے اعلان کیا ہے کہ سعوی عرب اور خلیجی تعاون کونسل کے دیگر ملکوں کے ساتھ قریبی رابطے کو جاری رکھا جائیگا

285117
امریکی کی سعودی عرب کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

سعودی عرب کی قیادت میں یمنی حوثیوں کے خلاف شروع کردہ " پرعزم طوفان" کاروائی کا متحدہ امریکہ قریبی جائزہ لے رہا ہے۔ تا ہم یہ اس کاروائی کا حدود دربعہ ہونے کاخواہاں ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے سعودی عرب کی جانب سے یمن میں موجود حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جیف راتھکے نے اعلان کیا ہے کہ سعوی عرب اور خلیجی تعاون کونسل کے دیگر ملکوں کے ساتھ قریبی رابطے کو جاری رکھا جائیگا۔
حوثیوں کے ساتھ ماضی میں رابطہ پائے جانے کی تصدیق کرنے والے راتھکے کا کہنا ہے کہ اسوقت ان کے ساتھ ہمارا براہ راست رابطہ موجود نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کاروائی باغی حوثیوں کے عدم استحکام اور افراتفری پیدا کرنے والے اقدامات کے بعد شروع کی گئی ہے۔ راتھکے نے اس صورتحال کے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دینے پر توجہ مبذول کرائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال عراق میں تکرت کی نجات کے لیے کاروائیوں کے ساتھ کسی قسم کا تضاد نہیں رکھتی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں