چلی اور پیرو میں سیلاب سے شدید جانی اور مالی نقصان

چلی اور پیرو میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے شدید جانی اور مالی نقصان ہو اہے ۔

282464
چلی اور پیرو میں  سیلاب سے شدید جانی اور مالی نقصان

چلی اور پیرو میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے شدید جانی اور مالی نقصان
ہو اہے ۔
پیرو میں شدید بارشوں کے لرزش آراضی سے سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 65 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔بعض شہروں کی گلیاں کیچڑ اورپتھروں سے بھر گئیں۔محکمہ موسمیات کیمطابق اس ماہ کے آخر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
دریں اثناء چلی میں بھی دریاؤں میں طغیانی آنے سے گلیاں اور سڑکیں پانی سے بھر گئیں اور مکانات زیر آب آ گئے جبکہ سیلاب سے دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ 40 ہزار افراد کو بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ہے اور 50 ہزار افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔سڑکوں کے بند ہونے کیوجہ سے انسانوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرہ علاقوں سے دیگر علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں