پاپائے روم فرانسس کو اٹلی میں سرپرائز کا سامنا

پاپائے روم فرانسس جو اپنی انکسار پسندی کیوجہ سے مشہور ہیں جب پیزوں کی وجہ سے مشہور اٹلی کے شہر نپولی پہنچے تو انھیں ایک سر پرائز کا سامنا کرنا پڑا ۔

279864
 پاپائے روم فرانسس   کو اٹلی میں سرپرائز کا سامنا


پاپائے روم فرانسس جو اپنی انکسار پسندی کیوجہ سے مشہور ہیں جب پیزوں کی وجہ سے مشہور اٹلی کے شہر نپولی پہنچے تو انھیں ایک سر پرائز کا سامنا کرنا پڑا ۔ان کی گاڑی جب شہر سے گزر رہی تھی اور وہ عوام کو سلام کر رہے تھے تو اسوقت اینزو کاکیلی نامی ایک شخص نے انھیں ایک پیزا پیش کیا جس پر ان کا نام لکھا ہو ا تھا جسے انھوں نے بخوشی قبول کر لیا ۔
اس سے قبل اس شخص کے والد نے بھی صدر بل کلنٹن کو ایسا ہی سر پرائز دیا تھا ۔ پاپائے روم فرانسس نےنپولی کلیسے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد ایک جیل کا دورہ کیا جہاں ایڈز اور ہم جنس قیدی موجود تھے ۔پاپائے روم نے ان کیساتھ کھانا بھی کھایا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں