برازیل میں ٹریفک حادثے میں 51 افراد ہلاک

زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کیا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے

264348
برازیل میں ٹریفک حادثے میں 51 افراد ہلاک

براز یل کی جنوبی ریاست سانتا کیٹرینہ میں سیاحوں سے بھری ہوئی ایک بس کھائی میں گر نے سے 51 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کیا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔
400 میٹر کی گہرائی میں گرنے والی بس میں ہلاک اور زخمی ہونے والے سیاحوں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
برازیل جہاں پر اکثر و بیشتر ٹریفک حادثے رونما ہوتے رہتے ہیں سن 2012 میں 45 ہزار اور سن 2013 میں 41 ہزار افراد ٹریفک حادثاے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے تھے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں