داعش جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حملے کر سکتی ہے: سی آئی اے

امریکی سی آئی اے کے سربراہ جان برینین نے نیو یارک میں خارجہ تعلقات کی کونسل سے خطاب کے دوران خدشہ ظاہر کیا کہ داعش جیسے دہشت گرد عناصر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حملے شروع کر سکتے ہیں

263085
داعش جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حملے کر سکتی ہے: سی آئی اے

امریکی سی آئی اے کے سربراہ جان برینین نے نیو یارک میں خارجہ تعلقات کی کونسل سے خطاب کے دوران خدشہ ظاہر کیا کہ داعش جیسے دہشت گرد عناصر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حملے شروع کر سکتے ہیں۔
برینین نے پیرس میں چارلی ایبدو نامی جریدے پر حملے، پشاور کے اسکول پر حملے اور ڈنمارک میں ایک اعلی شخصیت کے قتل کی واردات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام واقعات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہےکہ ہمیں دہشت گردی سے نمٹنے اور پیشگی اقدامات اختیار کرنے میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
داعش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم مذہب کا لبادہ اوڑھ کر جنونی اور سفاک قاتلوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔
برینین نے مزید کہا کہ داعش کے جنگجووں کو اسلامی دہشت گرد قرار دینا غلط ہوگا کیونکہ اگر انہیں انتہا پسند مسلمان یا اسلامی دہشت گرد کے نام سے یاد کیا جائے گا تو یہ اُن کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہوتےہوئے ان کے مطالبات کو جائز قرار دینے کی راہ ہموار کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں