فرگوسن : عدالتی رپورٹ پر خفگی، پولیس عہدے دار مستعفی

امریکی ریاست میسوری کے علاقے فرگوسن کے ایک عہدیدار نے امریکی محکمہ قانون کی پولیس کی پالیسی کو افریقی امریکیوں کے خلاف نسل کی بنیاد پر متعصبانہ قرار دینے والی رپورٹ کے جواب میں استعفی دے دیا ہے

260157
فرگوسن : عدالتی رپورٹ پر خفگی، پولیس عہدے دار مستعفی

امریکی ریاست میسوری کے علاقے فرگوسن کے ایک عہدیدار نے امریکی محکمہ قانون کی پولیس کی پالیسی کو افریقی امریکیوں کے خلاف نسل کی بنیاد پر متعصبانہ قرار دینے والی رپورٹ کے جواب میں استعفی دے دیا ہے۔
جان شا، شہر کی پولیس کے سب سے زیادہ طاقتور عہدیداروں میں سے ایک تھے۔
میسوری کی سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ فرگوسن شہر کی عدالت کے تمام مقدمات کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ میونسپل جج رونلڈ براک مئیر نے بھی استعفی ٰ دیے دیا ہے۔
سینٹ لوئس کا مضافاتی علاقہ فرگوسن اب بھی گزشتہ اگست میں ایک غیر مسلح نو عمر سیاہ فام مائیکل براؤن کی ہلاکت کے اثرات سے نمٹ رہا ہے جو ایک سفید فام پولیس اہلکار ڈیرن ولسن کے ساتھ جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس واقعے کے بعد شہر کو کئی دنوں تک تشدد کا سامنا رہا تھا ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں