یورپی یونین کیطرف سے 315 ارب یورو کی سرمایہ کاری

یورپی یونین کے وزراء اقتصادیات و خزانہ نے 315 ارب یورو کی سرمایہ کاری فنڈ کی تفصیلات پر اتفاق رائے کر لیا ہے ۔

257943
یورپی یونین کیطرف سے 315 ارب یورو کی سرمایہ کاری


یورپی یونین کے وزراء اقتصادیات و خزانہ نے 315 ارب یورو کی سرمایہ کاری فنڈ کی تفصیلات پر اتفاق رائے کر لیا ہے ۔امسال یورپی سٹریٹیجک سرمایہ کاری فنڈ کے سرمائے کی مقدار 21 ارب یورو ہے لیکن رکن ممالک اور نجی سیکٹر کی امداد سے اس فنڈ میں 15 گنا اضافہ ہو جائے گا ۔اس رقم کودو ہزار منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا ان میں توانائی، مواصلات، تعلیم و تربیت اور تحقیقاتی منصوبے بھی شامل ہیں ۔اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے یورپی پارلیمنٹ کی توثیق بھی ضروری ہے ۔جرمنی ،فرانس اور اٹلی نے اس فنڈ کے لیے آٹھ آٹھ ارب یورو اور اسپین نے ڈیڑھ ارب یورو کی امداد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یورپی سٹریٹیجک سرمایہ کاری فنڈ تین سال کے لیے نافذ العمل رہے گا اور اس سےیورپی یونین کی مجموعی آمدنی میں 330 سے لیکر 410 ارب یورو کا اضافہ ہو گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں