سابق اطالوی صدر برلوسکونی کی سزا معاف

برلوسکونی کے خلاف اپنے دورِ وزارت عظمی ٰ کے دوران ایک نا بالغ بچی کے ساتھ معاوضے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے اور اپنے اثرِ رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے اس دوشیزہ کو تھانے سے نکالنے کی پاداش میں مقدمہ چلایا جا رہا تھا

258047
سابق اطالوی صدر برلوسکونی کی سزا معاف

اٹلی کے سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم سلویو برلوسکونی کے "روبی گیٹ " مقدمے میں بری کیے جانے کے عدالتی فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔
برلوسکونی کے خلاف اپنے دورِ وزارت عظمی ٰ کے دوران ایک نا بالغ بچی کے ساتھ معاوضے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے اور اپنے اثرِ رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے اس دوشیزہ کو تھانے سے نکالنے کی پاداش میں مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔
سابق وزیر اعظم کو سن 2013 میں پہلے مقدمے میں 7 سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی، تا ہم گزشتہ برس اپیل کورٹ نے ان کو بری قرار دے دیا تھا۔
78 سالہ برلوسکونی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تاعمر سیاست پر پابندی کا فیصلہ بھی کالعدم بن گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں