نائیجیریا میں بوکو حرام کو سخت دہچکہ

ملک میں 6 فروری سے لے کر اب تک بوکو حرام کے 513 دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے

257954
نائیجیریا میں بوکو حرام کو سخت دہچکہ

نائیجیریا میں بوکو حرام کو سخت دہچکہ لگایا گیا ہے۔
ملک میں 6 فروری سے لے کر اب تک بوکو حرام کے 513 دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان عادیلی ٹورو مائناسارا نے کہا ہے کہ نائجر اور نائیجیریا کی سرحد پر واقع شہر بوسو میں 6 فروری کے حملے سے لے کر اب تک کئے جانے والے آپریشنوں میں 513 دہشت گردوں کو ہلاک اور 216 کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
مائناسارا نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے 8 مارچ کے حملے میں 24 فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو گیا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا ہےکہ سرحدی علاقے میں ہنگامی حالات کے اعلان اور مقامی وقت کے مطابق شام 8 بجے سے صبح 6 بجے تک گاڑیوں کےسڑکوں پر نکلنے کی ممانعت سے بوکو حرام کے حملوں میں شہری جانی نقصان میں کمی آئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں