یوکرائن میں بھاری اسلحے کو پیچھے ہٹایا جا رہا ہے

روسی حامیوں نے یوکرائن کے مشرق میں فائر بندی کے سمجھوتے کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے بھاری اسلحے کو پیچھے ہٹانے کا کام مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے

253743
یوکرائن میں بھاری اسلحے کو پیچھے ہٹایا جا رہا ہے

یوکرائن میں بھاری اسلحے کو پیچھے ہٹایا جا رہا ہے۔
روسی حامیوں نے یوکرائن کے مشرق میں فائر بندی کے سمجھوتے کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے بھاری اسلحے کو پیچھے ہٹانے کا کام مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
روسی حامیوں کا کہنا ہے کہ آخری مارٹر توپوں کو بھی فرنٹ لائن سے پیچھے ہٹا لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھاری اسلحے میں سے ہر ایک کو مکمل طور پر فائر رینج سے نکال لیا گیا ہے لیکن یوکرائن کی فوج نے تاحال ایسا نہیں کیا۔
بیان میں کیو انتظامیہ کے اسلحہ نہ ہٹانے کی صورت میں اسلحے کو دوبارہ فرنٹ لائن پر لانے کے وارننگ دی گئی ہے۔
یوکرائن انتظامیہ کے ترجمان نے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسلحہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور کئی ماہ بعد حالیہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ سمجھوتے کی رو سے فریقین اسلحہ ہٹانے کے بعد 50 کلو میٹر کا ایک بفر زون قائم کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں