بوکو حرام کا حملہ: پچاس سے زائد افراد ہلاک

چاڈ کی فوج کی کاروائیوں سے بوکھلا جانے والی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے نائیجیریا کے ایک دیہات میں خون کی ہولی کھیلی

250432
 بوکو حرام کا حملہ: پچاس سے زائد افراد ہلاک

چاڈ کی فوج کی کاروائیوں سے بوکھلا جانے والی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے نائیجیریا کے ایک دیہات میں خون کی ہولی کھیلی۔
تنظیم کے عسکریت پسندوں نے نجابا نامی دیہات میں پچاس دیہاتیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس میں بچے بھی شامل ہیں۔
علاقے تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کی وجہ سے دہشت گرد تنظیم کے خلاف کاروائی کرنے میں تاخیر کا سامنا ہے ۔
نائیجیریا کے ہمسایہ ممالک کیمرون، بینین چاڈ اور نائیجر نے سات فروری سے بوکو حرام کے خلاف کاروائی کے لیے اپنی مشترکہ فو ج تیار کر رکھی ہے جس نے اب تک 500ن سے زائد دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیاہے ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں