امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی معاہدہ چاہتا ہے تو اسے اپنی جوہری سرگرمیوں کو کم از کم 10 سال کے عرصے کے لئے منجمد کرنا پڑے گا۔

245651
 امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات


امریکہ کے صدر براک اوباما نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے لئے حالات سازگار دکھائی نہیں دے رہے جب کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے امریکا اور اسرائیل میں واضح اختلاف پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے عبوری معاہدہ طے پارہا تھا تو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس کی مخالفت کی تھی جو کہ درست نہیں تھی ۔اسرائیل کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے۔ اس عرصے میں ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کو آگے نہیں بڑھا یا ہے ۔ اس نے اپنے پروگرام میں کئی لحاظ سے تخفیف بھی کی ہے۔
امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان شدید اختلافات پایا جاتے ہیں لیکن ان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ کے لئے متاثر نہیں ہونگے ۔ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی معاہدہ چاہتا ہے تو اسے اپنی جوہری سرگرمیوں کو کم از کم 10 سال کے عرصے کے لئے منجمد کرنا پڑے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں