پیرس میں ڈرون اڑانے کے جرم میں زیرحراست تین میں سے دو صحافی رہا

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مرکزی علاقے میں اوپر تلے دو دن بغیر پائلٹ کے طیاروں کی پرواز کے بعد حراست میں لیے جانے والے تین صحافیوں میں سے دو کو رہا کردیا گیا ہے۔ تیسرے صحافی کے آئندہ ہفتے عدلیہ کے روبرو پیش کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے

238695
پیرس میں ڈرون اڑانے کے جرم میں زیرحراست تین میں سے دو صحافی رہا

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مرکزی علاقے میں اوپر تلے دو دن ڈرون کی پرواز کے بعد حراست میں لیے جانے والے تین صحافیوں میں سے دو کو رہا کردیا گیا ہے۔
تیسرے صحافی کے آئندہ ہفتے عدلیہ کے روبرو پیش کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
فرانسیسی پولیس نے الجزیرہ میں کام کرنے والے صحافیوں کی طرف سے غیر قانونی طور پر فضا میں چھوڑے جانے والے ڈرون کی وجہ سے حراست میں لیا ہے۔
پیرس کے مغرب میں ڈرون اڑانے والے صحافیوں کے کس ملک سے تعلق رکھنے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔
ان ڈرون کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
پیرس میں گزشتہ دو دنوں سے ایفل ٹاور ، امریکہ کے سفارت خانے اور قدیم شہر کے گیٹس پر یہ ڈرون پرواز کرتے رہے ہیں۔
فرانسیسی قوانین کے تحت پیرس کی فضا میں چھ ہزار میٹر کی بلندی سے نیچے پرواز کی اجازت نہیں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں