ملک میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی دشمنی ختم کرنا ہوگی: اولاند

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے ملک میں غیر ملکیوں کے خلاف بڑھنے والی نفرت اور نسل پرستی کے خلاف ایک تدابیری پیکیج تیار کرنے کا عندیہ دیا ہے

230138
ملک میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی دشمنی ختم کرنا ہوگی: اولاند

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے ملک میں غیر ملکیوں کے خلاف بڑھنے والی نفرت اور نسل پرستی کے خلاف ایک تدابیری پیکیج تیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اولاند نے اس بات کا اظہار فرانس میں سرگرم عمل سماجی تنظیموں کے نمائندوں کی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بسی یہودی آبادی فرانس کا حصہ ہے جن کے خلاف دشمنانہ عزائم رکھنے والے ہم میں سے نہیں ہیں۔
اولاند نے اسلام دشمنی میں اضافے پر توجہ دلواتےہوئے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں مساجد ، سینا گوگ اور دیگر اقلیتوں کے مراکز کی حفاظت کےلیے دس ہزار کے لگ بھگ اہلکار تعینات کیے ہیں۔
فرانسیسی صدر کہا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی دشمنی کے خلاف ایک پیکیج تیار کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ فرانس میں نصف ملین یہودی اور پانچ ملین مسلمان آباد ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں