نیٹو کی طرف سے نئے کمانڈ مراکز

مراکز یورپ کی خوشحالی اور امن کے لئے قائم کئے جائیں گے اور فوجی افسران کا نصف حصہ اتحاد کے رکن ممالک سے آئے گا

222290
نیٹو کی طرف سے نئے کمانڈ مراکز

نیٹو کی طرف سے نئے کمانڈ مراکز۔۔۔
نیٹو کے، مشرقی یورپ میں موسم گرما میں 6 نئے کمانڈ مراکز قائم کرنے کی اور ان مراکز کے رواں سال کے دوران فعال ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
لتھوانیا میں نیٹو کے جرنیل ہینس لوتھر ڈیمروس نے کہا ہے کہ رواں موسم گرما میں لتھوانیا کے ساتھ ساتھ مشرقی یورپ کے پانچ ممالک میں نئے کمانڈ مراکز قائم کئے جائیں گے اور بالٹک ممالک میں اتحادی ممالک کے فوجیوں کی تربیت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
ڈیمروس نے کہا ہے کہ یہ مراکز یورپ کی خوشحالی اور امن کے لئے قائم کئے جائیں گے اور فوجی افسران کا نصف حصہ اتحاد کے رکن ممالک سے آئے گا۔
جن ممالک میں یہ کمانڈ مراکز قائم کئے جائیں گے ان میں پولینڈ، رومانیہ اور بلغاریہ بھی شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں