جاپان کے شمالی علاقے میں 6٫9 کی شدت کا زلزلہ

زلزلے کے بعد کچھ مدت کے لیے صونامی کا الارم دیا گیا، لیکن اب کی بار سمندر نے خاموشی اختیار رکھی

220549
جاپان کے شمالی علاقے میں 6٫9 کی شدت کا زلزلہ

جاپان کے شمالی علاقہ جات میں 6٫9 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
زلزلے کے بعد آئی ویٹ علاقے کے لیے دیے گئے صونامی کے الارم کو کچھ مدت بعد ہٹا دیا گیا۔
ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے قریب پیش آنے والے زلزلے کا مرکز جاپان کے ساحلوں سے 210 کلو میٹر کی دوری پر بحرِ اوقیانوس میں تھا۔
سن 2011 میں رونما ہونے والے زلزلے کے بعد صونامی کی دیو ہیکل لہروں نے اسی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا جس سے 18 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں