ڈنمارک میں دہشت گردوں کا حملہ

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن اسلام اور آزادی تحریر و تقریر کے بارے میں ایک کیفے میں ہونے والے بحث ومباحثے کے دوران کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں

218972
ڈنمارک میں  دہشت گردوں کا حملہ

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن اسلام اور آزادی تحریر و تقریر کے بارے میں ایک کیفے میں ہونے والے بحث ومباحثے کے دوران کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نےضلع نوریبرو میں مسلح شخص کو اس وقت مارا جب اس نے ان پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق ویڈیو فوٹیج سے پتہ چلا ہے کہ دونوں واقعات میں ایک ہی شخص ملوث تھا، کارروائی میں کسی دوسرے شخص نے حصہ نہیں لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اتوار کی صبح سے پولیس نے ڈسٹرکٹ نوریبورو کی نگرانی شروع کی جہاں کثیر تعداد میں تارکینِ وطن آباد ہیں اور یہ مقام حملے کی جگہ سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ جیسے ہی مبینہ حملہ آور نوریبرو پہنچا اس نے وہاں پولیس افسران کو دیکھتے ہی اپنی گن نکال کر ان پر فائرنگ شروع کر دی۔
ڈنمارک میں پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے گزشتہ روز ہونے والے فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعات میں مبینہ طور پر ملوث شخص کو ہلاک کر دیا ہے۔
ڈنمارک میں ایک ہی روز میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد اتوار کو سکیورٹی ہائی الرٹ اور پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف رہی۔
ہفتہ کو دارالحکومت کوپن ہیگن میں واقع ایک کیفے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور تین پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں