سانحہ چیپل ہل:مقتولین کے لیے بیشتر ممالک میں قران خوانی کا اہتما

آسٹریا ،جرمنی اور ہالینڈ میں تین مسلم نوجواں کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظاہرے کیے گئے اور قران خوانی کا اہتمام کیا گیا

218604
سانحہ چیپل ہل:مقتولین کے لیے بیشتر ممالک میں قران خوانی کا اہتما

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں تین مسلم نوجوانوں کے قتل کی واردات کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مقتولین کےلیے دعائے مغفرت کی گئی ۔
مسلم سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے گرابن نامی علاقے میں ایک تقریب منعقد کی جس میں چار سو افراد شریک ہو ئے۔
تقریب سے خطاب میں مقررین نے مغربی میڈیا اور سیاست دانوں کی اس واقعے پر بے حسی کی شدید مذمت کی ۔
ہالینڈ کے شہر ایمسٹر ڈیم میں بھی ایک تقریب کے دوران ترک اور مراکشی نژاد افراد کے علاوہ ولندیزی شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
تقریب میں قران خوانی کا اہتمام کرتےہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کےلیے دعائیں مانگی گئیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں