ترک طالب علم کے قاتل کو 70 سال کی جیل

امریکی شہری مارکوس نے امریکہ میں زیر تعلیم ترک نژاد جرمن شہری کو گولی مارتے ہوئے ہلاک کر ڈالا تھا

217770
ترک طالب علم کے قاتل کو 70 سال کی جیل

متحدہ امریکہ میں قتل کیے جانے والے 17 سالہ ترک نژاد جرمن شہری دیرن دیدے کے قاتل مارکوس قارما کو 70 سال جیل کی سزا صادر کی گئی ہے۔
میسولا میں ہونے والے والی عدالتی کاروائی میں جج نے مارکوس قارما کے ضمانت کے عوض رہا کیے جانے کے معاملے کے کم سے کم 20 برس بعد زیر بحث آسکنے کا حکم دیا ہے۔
جج نے ملزم کے وکلاء کی طرف سے اس مقدمے کی از سر نو کاروائی کیے جانے اور سزا میں نرمی لانے کی اپیلوں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
صوبہ مونتانا میں ماہ دسمبر میں پیش آنے والے اس واقع میں جرمنی کے شہر ہامبرگ میں قیام کرنے والے اور سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے زیر تحت امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے دیرن دیدے کو بلا اجازت گیراج میں داخل ہونے پر مالک مکان مارکوس نے گولی مارتے ہوئے ہلاک کر دیا تھا۔
عدالت نے دلائل کی روشنی میں قاتل کے منصوبہ بندی کے تحت دیدے کو قتل کرنے کے جواز میں مجرم قرار دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں