یونان کے نئے حکومتی پروگرام کا اعلان

چپراس نے بتایا کہ مالی بچت کے دائرہ کار میں حکومت کی ملکیت ہونے والے تین طیاروں میں سے ایک کو فروخت کیا جائیگا، اور بلند سطح کی آمدنی حاصل کرنے والوں سے دوسروں کی نسبت زیادہ ٹیکس وصول کیا جائیگا

214887
یونان کے نئے حکومتی پروگرام کا اعلان

ہم اپنے وعدوں کی مکمل طور پر پاسداری کریں گے۔
یہ بات یونانی وزیر اعظم الیکسز چپراس نے حکومتی پروگرام کا اعلان کرتے وقت کہی۔
انہوں نے کہا کہ نئی حکومت انتخابات سے قبل دیے گئے تمام تر وعدوں کو بلا کسی کمی بیشی کے پورا کرنے پر پُر عزم ہے۔
چپراس نے بتایا کہ مالی بچت کے دائرہ کار میں حکومت کی ملکیت ہونے والے تین طیاروں میں سے ایک کو فروخت کیا جائیگا، اور بلند سطح کی آمدنی حاصل کرنے والوں سے دوسروں کی نسبت زیادہ ٹیکس وصول کیا جائیگا۔
اس بات کا بھی اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں کم سے کم تنخواہ کو ایک سال کے اندر اندر 750 یورو تک بڑھا دیا جائیگا۔
یونانی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم یونان کو دیگر یورپی ملکوں کی سطح تک لانے اور اسے ترقی دلانے کا ہدف رکھتے ہیں۔
نئی حکومت کی خارجہ پالیسیوں کے کئی پہلوؤں پر مبنی ہونے اور خود مختار خطوط پر وضع ہونے کا بھی ذکر کرنے والے چپراس نے کہا کہ علاقے میں امن، استحکام اور بین الاقوامی قوانین کا دفاع کرنے والی پالیسیوں کو اپنایا جائیگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں