اٹلی کے نئے صدر سرگیو ماتیریلا نے حلف اٹھالیا

اسمبلی میں ہونے والی رائے شماری کے چوتھے راؤنڈ میں ملک کے بارہویں صدر منتخب ہونے والے ماتیریلا نے ایوانِ نمائندگان سے خطاب بھی کیا۔ ان کے اس خطاب کو وزیراعظم ماتیو رینزی ، وزیر داخلہ انجیلنو آلفانو اور وزیر انصاف انڈریہ اورلانڈو نے بھی سماعت فرمایا

207951
اٹلی کے نئے صدر سرگیو ماتیریلا نے حلف اٹھالیا

اٹلی کے نئے صدر سرگیو ماتیریلا نے ایوانِ نمائندگان میں حلف اٹھاتے ہوئے اپنے فرائض سنبھال لیے ہیں۔
اسمبلی میں ہونے والی رائے شماری کے چوتھے راؤنڈ میں ملک کے بارہویں صدر منتخب ہونے والے ماتیریلا نے ایوانِ نمائندگان سے خطاب بھی کیا۔
ان کے اس خطاب کو وزیراعظم ماتیو رینزی ، وزیر داخلہ انجیلنو آلفانو اور وزیر انصاف انڈریہ اورلانڈو نے بھی سماعت فرمایا ۔
اٹلی میں صدر کے اختیارا ت محدود ہیں لیکن بحران کی صورت میں ایک ریفری یا ایمپائر کے طور پر بھی فرائض ادا کرسکتے ہیں۔
نئے صدر ماتیریلا اپنے والد کے بھی کسی دور میں وزیر ہونے کی وجہ سے سیاست پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں