امریکہ۔اسرائیل تعلقات میری زندگی میں دیکھے ہوئے بدترین درجے پر ہ

اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ اوباما جتنے مشکل تعلقات رکھنے والا امریکہ کا کوئی اور صدر نہیں ہے: جان مکین

206148
امریکہ۔اسرائیل تعلقات میری زندگی میں دیکھے ہوئے بدترین درجے پر ہ

مکین نے کہا ہے کہ "امریکہ۔اسرائیل تعلقات میری زندگی میں دیکھے ہوئے بدترین درجے پر ہیں"۔
سابق امریکی صدارتی امیدوار ریپبلکن سنیٹر جان مکین نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں واشنگٹن اور تل ابیب کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا۔
مکین نے کہا کہ اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ اوباما جتنے مشکل تعلقات رکھنے والا امریکہ کا کوئی اور صدر نہیں ہے۔
انہوں نے فلسطین اور ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے موضوعات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ صدر اوباما اسرائیل کے ساتھ تعاون کے درجے کے بارے میں بہت سی ایسی توقعات رکھتے ہیں کہ جو حقیقت پسندانہ نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے سربراہ جان بوہینر کی دعوت پر ماہِ مارچ میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے متوقع دورہ واشنگٹن کے دوران صدر باراک اوباما نے ان سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جو حالیہ دنوں میں امریکہ اور اسرائیل کے باہمی تعلقات میں کشیدہ ہو گئے تھے۔
بوہینر کا وائٹ ہاوس سے مشاورت کئے بغیر نیتان یاہو کو مدعو کرنا انتظامی وِنگ میں ردعمل کا باعث بنا تھا۔
اوباما کے بعد وزیر خارجہ جان کیری نے بھی نیتان یاہو کی آمد پر ان سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں