اسرائیل کے تعمیرات کے فیصلے پر امریکہ کا رد عمل

امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا دریائے اردن کے کنارے مزید 450 مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ ناجائز اور غیر قانونی ہے

203926
اسرائیل کے تعمیرات کے فیصلے پر امریکہ کا رد عمل

اسرائیل کے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر 450 مکانات کی تعمیر کے فیصلے کی بازگشت جاری ہے۔
امریکہ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی یہ نئی تعمیراتی کاروائیاں " ناجائز" ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ امریکہ کی اسرائیل کی مکانات کی تعمیر کے حوالے سے پالیسی واضح ہے۔
نئی تعمیرات کے غیر قانونی ہونے اور اس سے دو مملکتی حل کی کوششوں کو نقصان پہنچنے پر یقین رکھنے والے ایرنسٹ نے کہا کہ ہمیں مذکورہ متنازعہ مکانات کی تعمیرات پر گہرے خدشات لا حق ہیں۔
انہوں نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ یہ صورتحال فلسطین کے ساتھ کشیدگی میں مزید اضافے کا موجب بنے گی ، اور اس حرکت سے اسرائیل عالمی میدان میں مزید تنہا رہ جائیگا۔
ایرنسٹ کے مطابق یہ چیز اسرائیل کی سلامتی کو تقویت دلانے میں ناکام رہنے کے ساتھ ساتھ امن کے دعوے کو آگے لیجانے کی راہ میں رکاوٹیں بھی کھڑی کرے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں