معاہدہ طے نہ ہوا تو ایران پر نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی:امریکہ

امریکی سینٹ کی بنکنگ کمیٹی نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے مسودہ قرارداد کی توثیق کر دی ہے ۔اس قرار داد کو 4 کے مقابلے میں 18 ووٹوں سے قبول کیا گیا ہے ۔

202499
معاہدہ طے نہ ہوا تو ایران پر نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی:امریکہ

امریکی سینٹ کی بنکنگ کمیٹی نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے مسودہ قرارداد کی توثیق کر دی ہے ۔اس قرار داد کو 4 کے مقابلے میں 18 ووٹوں سے قبول کیا گیا ہے ۔اس قرار داد کیمطابق اگر حکومت ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور جرمنی کیساتھ ہونے والے مذاکرات کے خاتمے کی تاریخ 30 جون تک کوئی معاہدہ طے نہ کیا تو پھر اس ملک پر نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی اور ہر ماہ ان پابندیوں میں اضافہ ہوتا جائے گا ۔امریکہ کیمطابق اگر سلسلہ مذاکرات کے دوران ایران پر پابندیاں لگائی گئیں تو مذاکرات سے حسب خواہش نتائج حاصل نہیں کیے جا سکیں گے ۔ صدر اوباما نے اس سے قبل بھی اس قرارداد کا ویٹو کرنے کا اعلان کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں