امریکہ نے یمن میں اپنے سفارت خانے کو بند کر دیا

سفارت خانے کو بند کرنے کی وجہ یمن میں سکیورٹی کے مسائل بتائی گئی ہے

197915
امریکہ نے یمن میں اپنے سفارت خانے کو بند کر دیا

امریکہ نے یمن میں اپنے سفارت خانے کو بند کر دیا ہے۔

ایک طویل عرصے سے یمن میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں تشدد رُکنے میں نہیں آ رہا ۔
پہلے حکومت کے اور بعد میں صدر کے مستعفی ہونے کے بعد درپیش حالات نے امریکہ کو متحرک کر دیا ہے۔
سفارت خانے کے انٹر نیٹ صفحے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ اگلے اعلان تک سفارت خانہ بند رہے گا۔
اعلان میں سفارت خانے کو بند کرنے کی وجہ یمن میں سکیورٹی کے مسائل بتائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ امریکی شہریوں کو یمن کی سیاحت سے پرہیز کرنے پر ایک دفعہ متنبہ کیا گیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں