صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ترک وفد پر حملہ

خود کش حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق خود کش بمبار نے اپنی کار موغادیشو کے اُس ہوٹل کے باہر دھماکے سے اڑا دی، جس میں ترک وفد بات چیت میں مصروف تھا۔ اس دھماکے میں وفد کے تمام ارکان بالکل محفوظ رہے

194897
صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ترک وفد پر حملہ

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ترک وفد پر حملہ کیا گیا ہے۔
خود کش حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق خود کش بمبار نے اپنی کار موغادیشو کے اُس ہوٹل کے باہر دھماکے سے اڑا دی، جس میں ترک وفد بات چیت میں مصروف تھا۔ اس دھماکے میں وفد کے تمام ارکان بالکل محفوظ رہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان کل سے صومالیہ کا دورہ شروع کر رہے ہیں اور یہ وفد صومالیہ حکام کے ساتھ اسی دورے کی تیاروں کے سلسلے میں بات چیت کر رہا تھا۔
ابھی تک اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اس حملے کے بعد صدر ایردوان کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ترکی کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں دہماکے میں ترک وفد کے کسی بھی رکن کو کوئی نقصان نہ پہنچنے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک الشباب نے قبول کرلی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں