بلجیئم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں

گزشتہ ہفتے بیلجئن پولیس نے 5 مختلف مقامات پر بیک وقت کاروائیاں کی تھیں اور اس دوران ہونے والی جھڑپ میں شام سے آنے کا دعوی کیے جانے والے دو عسکریت پسند کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا تھا

189784
بلجیئم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں


بلجیئم میں انسداد دہشت گردی کی ٹیموں کی طرف سے گزشتہ ہفتے کیے گئے آپریشنز میں زیر حراست لیے جانے والے افراد کی تعداد 13 تک جا پہنچی ہے۔
تا ہم وزیر قانون نے اعلان کیا ہے کہ ہم ابھی تک تنظیم کے سرغنہ کو گرفتار نہیں کر سکے ہیں۔
گزشتہ ہفتے بیلجئن پولیس نے 5 مختلف مقامات پر بیک وقت کاروائیاں کی تھیں اور اس دوران ہونے والی جھڑپ میں شام سے آنے کا دعوی کیے جانے والے دو عسکریت پسند کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔
آپریشن کے بعد وزیر اعظم شارل مشل نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے 12 نکاتی ایک سیکورٹی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
بیلجین فوج ملکی سلامتی کے حوالے سے آپریشنز میں شرکت کر رہی ہے۔ سرکاری عمارتوں اور حملے ہونے کا احتمال پائے جانے والے مقامات پر فوجیوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔
تازہ پبلک سروے کے مطابق عوام کا ستر فیصد سے زائد اس عمل درآمد سے خوش ہے اور گلی کوچوں میں فوجیوں کو گشت کرتے ہوئے دیکھنا ان کو تحفظ کا احساس دلاتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں