کانگریس کوبم سے اڑانے کا منصوبہ بنانے والا گرفتار

ایف بی آئی نے ایک مشتبہ شخص کرسٹوفر کورنل کو داعش سے ہمدردی رکھنے اور دارالحکومت واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کو بم سے اڑانے کا منصوبہ بنانے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے

186398
کانگریس کوبم سے اڑانے کا منصوبہ بنانے والا گرفتار

ایف بی آئی نے ایک مشتبہ شخص کرسٹوفر کورنل کو داعش سے ہمدردی رکھنے اور دارالحکومت واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کو بم سے اڑانے کا منصوبہ بنانے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔
کورنل نے اپنی عرفیت ٹویٹ لر کے نام سے رکھی ہوئی تھی ۔
بیس سالہ کورنل کو ایم پندرہ نامی نیم خود کار بندوق اور چھہ سو گولیاں خریدنے کے بعد ریاست اوہایئو سے گرفتار کیا گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ ایف بی آئی نے طویل عرصے تک کورنل کا تعاقب جاری رکھنے کے بعد گرفتار کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں