ہینز فشر کی دینی نمائندوں کے ساتھ ملاقات

اظہارِ فکر کی آزادی کسی اور دین کے خلاف حقارت کا مفہوم نہیں رکھتی: فشر

184810
ہینز فشر کی دینی نمائندوں کے ساتھ ملاقات

آسٹریا کے صدر ہینز فشر نے کل دینی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات میں صدر فشر نے کہا کہ ہم فرانس میں قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور ہماری ہمدردیاں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ ہیں۔
فشر نے کہا کہ "انسانوں کے مقدسات کا احترام کیا جانا ایک قانونی ذمہ داری ہے تاہم اظہارِ فکر کی آزادی کسی اور دین کے خلاف حقارت کا مفہوم نہیں رکھتی"۔
مسلمانوں کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے آسٹریا اسلامی جماعت کے سربراہ فواد ساناچ نے کہا کہ "دہشت گردی کا کوئی دین نہیں ہے۔ دہشت گردی ایک انسانی جرم ہے اور ہم سب کو نقصان پہنچا رہا ہے"۔
بیان میں انہوں نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کے لئے پولیس کی اختیار کردہ تدابیر کے ساتھ ساتھ تعلیم اور باہمی اتحاد کی پالیسیوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں