دوست ملک آذربائیجان کے صدر ترکی آرہے ہیں

اس دورے کے دائرہ کار میں صدر رجب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر علی یف کی شریک صدارت میں ترکی۔ آذربائیجان اعلی سطحی حکمتِ عملی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گ

183796
دوست ملک آذربائیجان کے صدر ترکی آرہے ہیں

آذربائیجان کے صدر الہام علی یف 15 جنوری بروز جمعرات ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اس دورے کے دائرہ کار میں صدر رجب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر علی یف کی شریک صدارت میں ترکی۔ آذربائیجان اعلی سطحی حکمتِ عملی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا۔
ایوانِ صدارت سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اجلاس دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات و تعاون کا وسیع پیمانے پر جائزہ لیے جانے اور انہیں مزید آگے بڑھانے کا امکان فراہم کرے گا۔
مذاکرات میں علاوہ ازیں دونوں ملکوں کی دلچسپی کے حامل علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی غور و خوض کیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں