نائیجیریا: خود کش حملے میں 8 افراد ہلاک

صوبہ ژوبے میں کل ایک خود کش حملے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے

182153
نائیجیریا: خود کش حملے میں 8 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبہ ژوبے میں کل ایک خود کش حملے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔
نائیجیریا اسلامی موومنٹ کے پوٹیسکوم شہر کے نمائندے مصطفی پوٹیسکوم نے کہا ہے کہ اتوار بازار کی جگہ موٹر سائیکل پر آنے والی دو مختلف عورتوں نے اپنے جسم سے بندھے بم اڑا دئیے۔
حملے میں حملہ آوروں سمیت 8 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔
پوٹیسکوم کے مطابق ہسپتال کے حکام نے 46 زخمیوں کو داخل کرنے کی اطلاع دی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں