کروشیا میں انتخابات کا دوسرا راؤنڈ

کروشیا میں کل منعقدہ صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں کنزرویٹیوپارٹی کی امیدوار کولینڈا گرابر کیٹارووچ فاتح قرار پائی ہیں

182640
کروشیا میں انتخابات کا دوسرا راؤنڈ

کروشیا میں کل صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں سخت مقابلے کے بعد 50.4 فیصد ووٹوں کے ساتھ کنزرویٹیوپارٹی کی امیدوار کولینڈا گرابر کیٹارووچ فاتح قرار پائی ہیں۔
حزب اقتدار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ایوو جوسیپووچ کے حاصل کردہ ووٹوں کی شرح 49.6 فیصد رہی۔
انتخابات کی فاتح کیٹارووچ کروشیا کی تاریخ میں پہلی جبکہ بالقان کی تاریخ میں دوسری خاتون صدر ہیں۔
حالیہ 6 ماہ سے درپیش اقتصادی بحران کی وجہ سے توقع ہے کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو رواں سال کے آخر میں متوقع پارلیمانی انتخابات میں بھی شدید دہچکہ لگے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں