فرانس میں 1٫5 ملین افراد دہشت گردی کے خلاف یکجا

پیرس میں خونی حملے کے بعد کل پیرس میں 44 غیر ملکی سربراہان کی شراکت سے منعقدہ جلوس فرانس کی تاریخ کا عظیم ترین جلوس تھا

181773
فرانس میں 1٫5 ملین افراد دہشت گردی کے خلاف یکجا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اس کی تاریخ کا عظیم ترین جلوس نکالا گیا۔
ڈیڑھ ملین افراد کے شرکت کرنے والے جلوس کہ جس میں دہشت گردی پر لعنت و ملامت بھیجی گئی میں 44 ملکوں سے حکومتی و مملکتی سربراہان نے شرکت کی۔
دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ اس جلوس کی قیادت کر رہے تھے تو اس میں ترکی کی نمائندگی وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کی۔
اس دوران مختلف مقامات پر نشانہ بازوں کو متعین کیا گیا اور دو ہزار پولیس اہلکاروں سمیت 1350 فوجی جوانوں نے حفاظتی امور سر انجام دیے۔
جلوس کے اختتام پر صدر ِ فرانس اولاند نے فرانسیسی عوام کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کی خاطر آنے والے سربراہان سے مصافحہ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ بعد ازاں ایک منٹ کے لیے احترامً خاموشی اختیار کی گئی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں