فرانس میں مالی کے ایک مسلمان کی بہادری کے کارنامے کے چرچے

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک یہودی مارکیٹ پر کیے جانے والے حملے جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے میں کام کرنے والے مالی کے ایک مسلمان نے پندرہ گاہکوں کو فریزر میں چھپاتے ہوئے ان کو زندہ بچالیا

180607
فرانس میں مالی کے ایک مسلمان کی  بہادری کے کارنامے کے چرچے

فرانس میں مالی سے تعلق رکھنے والے مسلمان کی بہادری کے کارنامے کے ہر طرف چرچے ہیں۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک یہودی مارکیٹ پر کیے جانے والے حملے جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے میں کام کرنے والے مالی کے ایک مسلمان نے پندرہ گاہکوں کو فریزر میں چھپاتے ہوئے ان کو زندہ بچالیا۔
لاسان باتھیلی نام کے اس نوجوان نے حملے کے دوران 15 گاہکوں کو مارکیٹ کے تہہ خانے میں موجود کولڈ سٹوریج میں چھپائے رکھا اور خود اوپر جا کر حالات کا جائزہ لیا۔
چوبیس سالہ اس نوجوان نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کولڈ سٹوریج کی بجلی بند کردی تھی اور اس کولڈ سٹوریج میں موجود تمام باشندوں سے خاموش رہنے کی درخواست کی تھی اور حالات کے بہتر ہونے کی صورت میں ان کے پاس آکر ان کو نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔
باتھیلی کو فرانس کے سوشل میڈیا کی جانب سے " ہیرو قرار ددے دیا گیا اور بڑی تعداد میں است مبارک باد کے پیغامات روانہ کیے گئے۔
پیرس میں آٹھ جنوری کو ایک پولیس کو ہلاک کرنے والے امیڈی کولی بالی مسلح شخص نے یہودیوں کی ایک مارکیٹ پر حملہ کرتے ہوئے چار افراد کو ہلاک کردیا تھا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گولی مارک کر ہلاک کردیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں